فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے دوران تفتیش اہم انکشافات

فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے دوران تفتیش اہم انکشافات
کیپشن: فتنہ الہندوستان کے روپوش 2 انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے دوران تفتیش اہم انکشافات

ویب ڈیسک: سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار کالعدم تنظیم فتنۃ الہندوستان کے 2 انتہائی مطلوب روپوش دہشت گردوں نے گرفتاری کے بعد دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق عبد الرحیم کھوسو 16 اپریل 2025 کو ساتھیوں کے ہمراہ حیدرآباد سی ٹی ڈی کی موبائل پر حملے میں ملوث ہے۔ ملزم عبد الرحیم کھوسو سے ملنے والے پستول سے ملزم فراز چانڈیو نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی تھی۔

ملزم غلام شبیر نوحانی ملزم پرکاش کے ساتھ آئی ڈی لیکر فرار ہونے میں ملوث ہے۔ ملزم غلام شبیر نوحانی اور عبد الرحیم کھوسو نے آئی ڈی گلستان سرمست کھنڈر نما کمرے میں لوہے کی پیٹی میں چھپا رکھی تھی۔

پیٹی سے 3 ہینڈ گرنیڈ، 1 ہزار کلو گرام بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، سمیت بم بنانے کا سامان بھی برآمد ہوا۔ ملزم غلام شبیر نوحانی سرکاری ملازم بھی ہے۔ ملزمان سنگین مقدمات میں مطلوب اور کئی عرصے سے روپوش تھے۔ ملزم غلام شبیر نوحانی نے عبد الرحیم کھوسو کے پاس روپوشی اختیار کر رکھی تھی۔

ملزمان کے تین ساتھی پرکاش، سومار اور مبشر فرار ہیں۔ ملزمان ٹیرر فنانسنگ کی رقم جیل میں قید ساتھیوں کی ضمانت اور کفالت کے لئے جمع کرتے تھے۔ ملزمان کے ساتھی ثاقب چانڈیو، فراز احمد چانڈیو، عبد الرحمان چانڈیو، علی حیدر عرف دیشی، سرکش عرف سنی بھٹی اور یونس خان عرف آزاد جیل میں ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Watch Live Public News