وزیر اعظم آزاد کشمیر کو عہدے سے ہٹائے جانے کی افوائیں دم توڑ گئیں

وزیر اعظم آزاد کشمیر کو عہدے سے ہٹائے جانے کی افوائیں دم توڑ گئیں
کیپشن: وزیر اعظم آزاد کشمیر کو عہدے سے ہٹائے جانے کی افوائیں دم توڑ گئیں

ویب ڈیسک: وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو عہدے سے ہٹائے جانے کی افوائیں دم توڑ گئیں ۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر عدم اعتماد کے لیے مرکزی قیادت کو قائل نہ کر سکی۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر  کے پارلیمانی نمبرز پورے ہونے کے دعوے بھی ہوا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق  پیپلز پارٹی آزاد کشمیر مرکزی قیادت کی تائید حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ۔ مسلسل تین اجلاسوں میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف چارج شیٹ بھی سود مند نہ ہو سکی ۔

آزاد کشمیر امور کی انچارج فریال تالپور کی زیر صدارت پہلا اجلاس کراچی میں بے نتیجہ رہا۔ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا دوسرا اجلاس صدر مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر اسلام آباد میں ہوا۔ شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صدارت اجلاس بھی کسی حتمی فیصلے تک نہ پہنچا جا سکا۔ پیپلز پارٹی کا سب سے بڑا فورم CEC اجلاس میں بھی وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی پر کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ وزیراعظم کے متبادل ناموں پر غور کیا گیا، لیکن کوئی متفقہ نام بھی تاحال سامنے نہ آ سکا۔

شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں اپنا سیاسی کردار جاری رکھے گی۔ فیصلہ نہ ہونے پر پیپلز پارٹی کے رہنما اور  کارکنان تذبذب اور مایوسی کا شکار ہیں۔ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی حمایت سے انکار کر دیا۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں حکومت بنانے یا اپوزیشن میں جانے کا فیصلہ بھی نہ کر سکی۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے وزراء تاحال اپنی وزارتوں پر قائم ہیں۔

یاد رہے کہ  مہاجرین اور خصوصی نشستوں پر منتخب 4 وزراء نے ایکشن کمیٹی سے معاہدے کے تحت استعفے دے دیے۔ معاہدے پر عملدرآمد شروع ہو گیا وزراء ڈی نوٹیفائی ہونے سے قبل مستعفی ہو گئے۔  آئندہ چند روز میں مزید مہاجرین وزراء کے استعفوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ، وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق حکومتی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق شریک تھے۔

Watch Live Public News