سابق وزیراعظم آزادکشمیر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

سابق وزیراعظم آزادکشمیر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
کیپشن: سابق وزیراعظم آزادکشمیر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویر الیاس کو عدالت نے ریلیف دیتے ہوئے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مںظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کیخلاف ڈپلومیٹک پاسپورٹ کے استعمال کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کیس پر سماعت کی۔

سردار تنویر الیاس کی حاضری سے استنی کی درخواست منظور کرلی گئی۔ 

سردار تنویر الیاس کی عدم دستیابی کے باعث استغاثہ کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہوسکیں۔ عدالت نے اگلی سماعت پر استغاثہ کے گواہان کو دوبارہ طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News