نیتا امبانی کا ہیروں سے بنا بیگ وائرل، قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

نیتا امبانی کا ہیروں سے بنا بیگ وائرل، قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
کیپشن: نیتا امبانی کا ہیروں سے بنا بیگ وائرل، قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے

ویب ڈیسک: مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی حال ہی میں مشہور فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کی دیوالی کی تقریب میں ایک انتہائی نایاب اور قیمتی ہرمیس بیگ کے ساتھ نظر آئیں، جس کی مالیت تقریباً  20 لاکھ امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے۔

اس منفرد بیگ میں 3,025 قدرتی ہیرے جڑے ہوئے ہیں جن کا کل وزن 111.09 قیراط ہے۔ یہ بیگ معروف فرانسیسی ڈیزائنر پیئر ہارڈی نے تیار کیا ہے جو ہرمیس کے فائن جیولری ڈویژن کے تخلیقی سربراہ ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ بیگ عام ہینڈ بیگ کے بجائے بریسلٹ کی شکل میں بنایا گیا ہے، جس کا اوپر والا فلیپ مگرمچھ کی کھال سے مشابہ ہے جب کہ ہینڈلز اور لاک کو ہیروں سے سجایا گیا ہے۔ اسے دنیا کے خوبصورت ترین ہینڈ بیگز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

12 اکتوبر کو ممبئی میں منیش ملہوترا کی رہائش گاہ پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فلمی اور کاروباری دنیا کی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ نیتا امبانی کے ساتھ رادھیکا مرچنٹ اور شلوکا مہتا بھی تھیں۔

واضح رہے کہ نیتا امبانی مکیش امبانی کی اہلیہ ہیں، جو دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک ہیں، جن کا طرز زندگی اور فیشن سٹائل لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔

Watch Live Public News