ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود نے الزام لگایا ہے کہ ملتان میں کار شوروم کے مالک نے ان سے 1.4 کروڑ روپے کی گاڑی کا فراڈ کیا ہے۔
کرکٹر کے مطابق شوروم کے مالک نے اصل دستاویزات کے بغیر میری گاڑی فروخت کردی جب کہ اصل کاغذات ابھی تک میرے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شوروم کے مالک نے نہ صرف گاڑی فروخت کی بلکہ اس کے بدلے میں جعلی دستاویزات کے ساتھ ایک اور گاڑی بھی فراہم کی اور 70 لاکھ روپے کی اضافی رقم بھی وصول کی۔
قومی کھلاڑی نے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پنجاب حکومت، پولیس حکام اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے فوری کارروائی کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کیس کی تمام تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔
there is guy a showroom owner in multan who has a car showroom in multan who has done Big Fraud with me regarding my car worth 1.4 carore sold my car without documents documents are with me and in return gave me another car with fake Documents and got extra 70 lacs i request…
— Sohaib Maqsood (@sohaibcricketer) October 19, 2025
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ایسے لوگوں کو کٹہرے میں لانا ہوگا جو عوام کی محنت کی کمائی سے کھیلتے ہیں اور انہیں دھوکہ دیتے ہیں۔ صہیب مقصود نے کہا کہ اگر قومی کرکٹر ہونے کے ناطے میں خود کو بے بس محسوس کر رہا ہوں تو عام شہریوں کے ساتھ کیا سلوک کیا جائے گا؟ ہمیں ایسے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہے اور معاشرے کو محفوظ بنانا ہے۔