(ویب ڈیسک ) عدالت نے ڈکی بھائی کے شریک ملزمہ عروب جتوئی اور منیجر سبحان کو طلب کرلیا ۔
جوائے کی ایپ کی پروموشن کا مقدمہ ، سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی سمیت دیگر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں ملزم ڈکی بھائی کو پیش کیا گیا ۔
عدالت نے ڈکی بھائی کے شریک ملزمہ عروب جتوئی اور منیجر سبحان کو طلب کرلیا ۔بعد ازاں عدالت نے سماعت 3 نومبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے سعد الرحمان و دیگر کے خلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
ملزم کے خلاف مقدمہ 17 اگست کو نیم شب این سی سی آئی اے لاہور کی جانب سے درج کیا گیا تھا، جس میں الیکٹرانک کرائمز ایکٹ کی دفعات 13 (الیکٹرانک جعلسازی)، 14 (الیکٹرانک فراڈ)، 25 (اسپیم) اور 26 (اسپوفنگ) شامل ہیں، اس کے علاوہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 294-بی اور 420 کے تحت بھی الزامات عائد کیے گئے۔