ویب ڈیسک: فیصل اقبال رتیال سی ای او نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ تعینات، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزارت آئی ٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق فیصل اقبال رتیال کی تعیناتی تین سال کیلئے کی گئی ہے، فیصل اقبال رتیال کی تنخواہ اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل کے برابر ہو گی۔
فیصل اقبال رتیال ڈی جی وزارت آئی ٹی اور قائمقام سی ای او این آئی ٹی بی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
