ویب ڈیسک:پی سی بی سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس، اجلاس میں عاقب جاوید، اسد شفیق، ہیڈکوچ مائیک ہیسن شریک ہوئے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس میں مشاورت کے لئے سابق کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد بھی شامل ہوئے، ہیڈکوچ مائیک ہیسن کی سفارش پر قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے متعلق اجلاس بلایا گیا۔
اجلاس میں جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کےلئے کپتان کا نام کا جائزہ لیا گیا، کپتان کی حتمی منظوری چیئرمین پی سی بی محسن نقوی دینگے۔
شاہین آفریدی اور سلمان علی آغا قومی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کے امیدوار ہیں، محمد رضوان کو گزشتہ سال 27 اکتوبر کو قومی ون ڈے ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا۔