ملک میں بارشوں کی پیشگوئی: محکمہ موسمیات

ملک میں بارشوں کی پیشگوئی: محکمہ موسمیات
لاہور ( پبلک نیوز) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج رات سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ ستمبر تک ملک کے دیگر حصوں میں بھی بارش کا باعث بنیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رات سے 24 ستمبر جمعہ کے دوران کشمیر، اسلام آباد راولپنڈیاور اٹک میں بارش کی پیشگوئی ہوئی ہے۔ چکوال، جہلم، گجرات، منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ،نارووال،حافظ آباداور گوجرانوالہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔ لاہور اوکاڑہ، فیصل آباد، سرگودھا، میا نوالی، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بادل برسیں گے۔ کوہستان، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، چارسدہ، نوشہرہ میں بارش کی پیشگوئی ہوئی ہے۔ دیر، چترال، پشاور،کوہاٹ ،وزیرستان میں بارش کی پیشگوئی ہوئی ہے۔ غذر، استور، دیامیر، اسکردو، گلگت، ہنزہ، نگر، گانچی اورخرمنگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہوئی ہے۔ اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ جمعرات کی شام سے ہفتہ کے دوران ٹانک، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی پنجاب میں بارش ہوگی۔ بھکر، لیہ، ساہیوال، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، خانپور، خا نیوال، ملتان میں بارش کا امکان ہے۔ مشرقی بلوچستان میں کوہلو، لورالائی، بارکھان، ژوب، مو سی خیل، کو ئٹہ ، زیارت، قلات میں بارش متوقع ہے۔ کراچی اورحیدرآباد میں جمعرات سے بارش کا امکان ہے میرپور خاص، تھر پارکر، عمر کوٹ، سانگھڑ، ٹھٹھہ، بدین، دادو، شہید بینظیرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے زیریں علاقوں میں چند مقامات پرموسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ بارش کے باعث حالیہ شدید حبس اور گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔