غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قرار،فوری رہا کرنےکاحکم

 غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قرار،فوری رہا کرنےکاحکم
کیپشن: غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قرار،فوری رہا کرنےکاحکم

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما ممبر آزاد کشمیر اسمبلی غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قراردیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس اسجد جاوید گھرال نے غلام محی الدین کی اہلیہ صبا دیوان کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر میاں علی اشفاق اور رانا معروف ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔؎

لاہور ہائیکورٹ نے  پنجاب حکومت کے جواب پر اظہار برہمی کیا۔

وکیل پنجاب حکومت نے کہا کہ ہم نے درخواست گزار کی درخواست کو پیر کے لیے فکس کیا ہوا ہے۔

عدالت نے ریمارکس  دیئے کہ آپ کے پاس نظر بندی کے جواز کے طور پر کیا میٹیریل ہے۔ 

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے غلام محی الدین کی نظر بندی کالعدم قرار دیکر رہائی کا حکم دے دیا۔

Watch Live Public News