ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شان مسعود کے چچا اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر وقار مسعود انتقال کر گئے۔
سابق وفاقی وزیر کے انتقال کی تصدیق اُن کے بھائی منصور خان نے کی ہے۔
منصور خان کے مطابق ڈاکٹر وقار مسعود کی تدفین آج نماز مغرب کے بعد اسلام آباد میں ادا کی جائے گی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر وقار مسعود کئی سال وفاقی سیکرٹری خزانہ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔