بھارت سے میچ، پاکستانی ٹیم کیلئے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئیں

بھارت سے میچ، پاکستانی ٹیم کیلئے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئیں
کیپشن: بھارت سے میچ، پاکستانی ٹیم کیلئے سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کر لی گئیں

ویب ڈیسک: ایشیاکپ سپرفورمرحلے میں کل پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی اہم میچ ہونے جارہا ہے۔ قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے پی سی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔  

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی وولٹیج میچ میں شاہینوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اسپورٹس سائیکولوجسٹ کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ 

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹر راحیل نے پاکستان ٹیم کو بطور اسپورٹس سائیکولوجسٹ جوائن کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا دوسرا میچ کل دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف میچ سے قبل دبئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی اہم بیٹھک بھی ہوئی جس میں قومی کھلاڑیوں نے مینجمنٹ کو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بہترین کارکردگی کا یقین دلایا جبکہ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News