ویب ڈیسک: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج اس میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 1, 700 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1,458 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں 17 ڈالر کے اضافے سے سونا 3 ہزار 685 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔