کراچی ( پبلک نیوز)وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ آپ سابق وزیراعظم پاکستان کےنامناسب رویے اور گندی زبان پر حیران ہیں، چوری کےپیسوں پر پلنےوالی اولاد سےآپ اس کےسوا توقع ہی کیاکرسکتے ہیں۔سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سپیکر قومی اسمبلی سے بدتمیزی پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے مرحوم والد نے نیشنل بنک سے 1 ارب کا فراڈ کیا، انگریزی روزنامے دی فرنٹیئر پوسٹ نے 10 اگست 1991 کے اپنے شمارے میں تمام تفصیلات چھاپ رکھی ہیں، اس واقعے میں سب کیلئے ایک تنبیہہ موجود ہے، چوری کی دولت اور حرام کی کمائی ہمیشہ آپ کے بچوں کے ذہنوں پر اثر ڈالتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس بلوایا گیا جس میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری سے متعلق قرارداد پیش کی گئی اس موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے بدزبانی کرتے ہوئے انہیں جوتا مارنے کی دھمکی دی تھی۔