پتوکی: فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق 3 شدید زخمی

پتوکی: فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق 3 شدید زخمی

پتوکی (پبلک نیوز) نجی فیکٹری میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی۔

تفصیلات کے مطابق زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو پاک ریڈ کریسنٹ ہسپتال منتقل کردیا۔ حادثے کے بعد تمام ورکرز کا فیکٹری کے گیٹ کے باہر شدید احتجاج کیا۔ جاں بحق ہونے والے 2 مزدورں کی شناخت شہباز اور اللہ دتہ کے نام سے ہوئی۔ جبکہ زخمیوں کی شناخت مدثر، ریاض اور ساجد کے نام سے ہوئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کاروائی کا آغاز کر دیا۔ ریسکیو ٹیمیں نے تمام زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین نے فیکٹری مالکان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔