مختلف پولنگ سٹیشنز پر لڑائی جھگڑے،فائرنگ سے 3 افراد زخمی،4گرفتار

مختلف پولنگ سٹیشنز پر لڑائی جھگڑے،فائرنگ سے 3 افراد زخمی،4گرفتار

پبلک نیوز: قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ سٹیشن پر لڑائی جھگڑے اور بدنظمی کے واقعات رپورٹ ہونے لگے۔لاہور میں حلقہ این اے 119 میں ن لیگ اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنان میں ہاتھا پائی ہوگئی جبکہ شیخوپورہ پی پی 139 میں نظام پورہ ڈھاکہ پولنگ اسٹیشن پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا۔

 تفصیلات کے مطابق لاہوراین اے 119میں سنی اتحاد کونسل اورمسلم لیگ ن کےکارکنوں میں جھگڑا ہو گیا، پولیس نے4 افراد کوگرفتارکرلیا،جھگڑا یو ای ٹی کے قریب پولنگ اسٹیشن نمبر 171 پر ہوا۔

پولیس کے مطابق کارکنوں کے درمیان جھگڑاکیمپ لگانے کے معاملے پر ہوا۔

https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-21/news-1713679665-9927.mp4

API Response: No news found against this URL: https://publicnews.com/uploads/digital_news/2024-04-21/news-1713679665-9927.mp4

لاہور:پی پی 164 کا ضمنی الیکشن 

لاہور ،پی پی 164 کا ضمنی الیکشن، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کاہنہ کے پولنگ اسٹیشن میں میڈیا کے جانے پر پابندی لگا دی گئی۔

پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ  ہمیں اندر سے احکامات ملے ہیں کہ میڈیا کو اندر نہ آنے دیا جائے۔

 شیخوپورہ میں بھی تصادم

  فیروزوالہ میں گورنمنٹ پرائمری سکول نظام پورہ میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے اراکین گتھم گتھا ہوگئے جس کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا، کارکن ایک دوسرے پر مکے برساتے رہے، پولیس خاموش تماشائی بنی رہی، گولیوں کی تھرتھراہٹ سے علاقہ گونج اٹھا، ووٹ کاسٹ کرنے آئی خواتین کی دوڑیں لگ گئیں۔

شیخوپورہ میں پی پی 139 کے پولنگ سٹیشن جھگیاں سیالہ میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے حامیوں میں جھگڑا ہوا جس کے باعث پولنگ کا عمل بند کر دیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق صورتحال پر قابو پا کر پولنگ کا عمل دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پی پی 149 کے پولنگ سٹیشن 171 میں سنی اتحاد کونسل اور آئی پی پی کے امیدواروں میں جھگڑا ہوا، موقع پر موجود پولیس نے آئی پی پی اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جھگڑا کیمپ لگانے پر ہوا۔

پی پی 54 نارروال میں جھگڑا،60سالہ شخص جاں بحق
پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 54 نارووال میں مسلم لیگ ن اور سنی اتحاد کونسل کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران مسلم لیگ ن کا کارکن جان کی بازی ہار گیا۔

مخالفین نے جھگڑے کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکن کے سر میں ڈنڈا مار دیا تھا، شدید زخمی 60 سالہ محمد یوسف اسپتال لایا گیا تھا تاہم زخمی اسپتال پہنچنے سے قبل ہی جان کی بازی ہار گیا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے مطابق جھگڑے کے بعد پی پی 54 پولنگ سٹیشن کوٹ ناجو میں ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

 وفاقی وزیر احسن اقبال 

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ متوفی محمد یوسف مسلم لیگ ن کا کارکن تھا، پی ٹی آئی غنڈہ گردی سے الیکشن نہیں جیت سکتی، محمد یوسف کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا،قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لائیں گے۔