میٹا نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) کی نئی ویب سائٹ متعارف کرادی

میٹا نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی ) کی نئی ویب سائٹ متعارف کرادی

(ویب ڈیسک ) میٹا کی جانب سے گوگل اور اوپن اے آئی کے مقابلے کیلئے ' میٹا اے آئی 'کی نئی ویب سائٹ متعارف کرادی گئی۔

میٹا  کی ایپس جیسے فیس  بک ، انسٹاگرام  اور واٹس ایپ میں بھی یہ اے آئی چیٹ بوٹ  وقت کے ساتھ تمام صارفین کو دستیاب ہو رہا ہے۔ 

میٹا نے  گوگل اور اوپن اے آئی کے مقابلے میں میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کو بہت زیادہ بہتر بنایا ہے اور  اسکے کیلئے ایک نئی ویب سائٹ بھی متعارف کرائی ہے۔

نئے لاما 3 ماڈل پر مبنی یہ اے آئی چیٹ بوٹ اوپن سورس ہے۔ میٹا اے آئی ویب سائٹ کو لاگ ان ہوئے بغیر بھی استعمال کیا جا  سکتا ہے یا پھر آپ فیس بک کے ذریعے بھی لاگ ان ہو سکتے ہیں۔

اس ویب سائٹ پر صارفین اپنے سوالوں کے جوابات کے ساتھ ساتھ تصاویر بھی تیار کروا سکیں گے لیکن اس کیلئے لاگ ان ہونا ضروری شرط ہے۔اس کے علاوہ امیج جنریٹر کی مدد سے اینیمیٹ تصاویر بھی تیار کروائی جا سکتی ہیں۔

میٹا اے آئی سائٹ  کی جانب سے جو تصاویریں تیار کی جائیں گے ان پر بائیں جانب نیچے میٹا اے آئی کا واٹر مارک  موجود ہوگا تاکہ اس کا غلط استعمال نہ کیا جا سکے۔