بھارت: طلباءکاانوکھااندازامتحان،امتحانی کاپیوں میں نوٹ رکھ دیے

بھارت: طلباءکاانوکھااندازامتحان،امتحانی کاپیوں میں نوٹ رکھ دیے
کیپشن: بھارت: طلباءکاانوکھااندازامتحان،امتحانی کاپیوں میں نوٹ رکھ دیے

ویب ڈیسک:امتحانات میں کامیابی کیلئے طلبا ہزار جتن کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار ایسے دلچسپ واقعات بھی رونما ہوجاتے ہیں جو کہ چاہتے ہوئے بھی بھولے نہیں جاسکتے۔ ایسا ہی کچھ بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بیلگام (چکوڈی میں ہوا۔ جہاں طلبا کی جانب سے امتحانی کاپیوں میں پاس کرنے کے عوض پیسے دینے سمیت عجیب وغریب درخواستوں کا انکشاف ہوا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق دسویں جماعت (ایس ایس ایل سی) کے طلبا نے امتحانی کاپیوں میں پیپرچیکر کیلئے پیسے رکھ دیے۔ طلبا نے سوالات کے جوابات دینے کی بجائے نہ صرف عجیب وغریب درخواستیں لکھیں بلکہ اپنی درخواست کو زیادہ پراثر بنانے کیلئے امتحانی کاپیوں میں کرنسی نوٹ بھی رکھ دیے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک طالب علم نے پاس کرنے کیلئے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئےتحریر کیا کہ ’’براہ کرم مجھے پاس کر دیں، میری محبت آپ کے ہاتھ میں ہے‘‘، اس کے ساتھ ہی اس نے کاپی کے اندر 500 روپے مالیت کا نوٹ بھی رکھ دیا۔

ایک امیدوار نے دلچسپ پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سر، یہ 500 روپے سے چائے پی لیں اور مجھے پاس کر دیں۔‘‘

ایک طالبعلم نے تو فیل ہونے کی صورت میں اپنی مظلومیت کا نقشہ کھینچتے ہوئے ہمدردی بٹورنے کی کوشش کی اور لکھا کہ ’’اگر آپ نے مجھے پاس نہ کیا تو میرے والدین مجھے کالج بھیجنے سے انکار کر دیں گے۔‘‘

کئی طلبہ نے کرنسی نوٹ رکھ کر صرف یہ درخواست کی کہ ہمیں پاس کر دیں جب کہ کچھ نے کھلم کھلا رشوت کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ اگر انہیں پاس کر دیا گیا تو وہ مزید رقم بھی دے سکتے ہیں۔

امتحانی کاپیوں میں طلبہ کے یہ کارنامے اب بھارت بھر میں انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہے ہیں اور لوگ ملک کے نظام تعلیم پر بھی سوالات اٹھا رہے ہیں۔

Watch Live Public News