جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کےعہدے کاحلف اٹھا لیا

جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کےعہدے کاحلف اٹھا لیا
کیپشن: جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کےعہدے کاحلف اٹھا لیا

ویب ڈیسک: جسٹس منصور علی شاہ نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جہاں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے جسٹس منصور علی شاہ سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، لاء افسران اور وکلاء شریک ہوئے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی کی بیرون ملک سے واپسی تک جسٹس منصور بطور قائم مقام چیف جسٹس فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی 22 سے 26 اپریل تک اعلیٰ عدالتی وفد کے ساتھ چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ اس دوران جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان ہوں گے۔

Watch Live Public News