اوآئی سی نمائندہ خصوصی برائے جموں کشمیر کا دورہ مظفرآباد

اوآئی سی نمائندہ خصوصی برائے جموں کشمیر کا دورہ مظفرآباد
کیپشن: اوآئی سی نمائندہ خصوصی برائے جموں کشمیر کا دورہ مظفرآباد

ویب ڈیسک: او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر، یوسف محمد صالح الدوبی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وفد میں او آئی سی اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کے ساتھ ساتھ نمل یونیورسٹی کے نمائندے بھی شامل تھے۔ 

دورے کے دوران وفد نے مری میں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

وفد نے مظفرآباد میں مہاجر کیمپوں اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کشمیری مہاجرین سے ملاقات کی۔وفد نے کشمیری مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

یوسف الدوبی نے حکومتِ پاکستان اور عسکری حکام  دورۂ آزاد کشمیر کو منظم طریقے سے منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

کشمیری اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Watch Live Public News