اداکارہ ریشم نے مریم نواز کی شخصیت کو دلکش، متاثر کن قرار دے دیا

اداکارہ ریشم نے مریم نواز کی شخصیت کو دلکش، متاثر کن قرار دے دیا

(ویب ڈیسک )  پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف   اداکارہ ریشم نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز  کی شخصیت کو نہایت دلکش اور متاثر کن قرار دیا۔

اداکارہ ریشم نے سماجی رابطے کی ویب  سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر  حال ہی میں منعقد ہونے والی پنجابی کلچر ڈے کی مرکزی تقریب کے دوران لی گئی تصاویر شیئر کیں۔

ادکارہ ریشم نے کیپشن میں لکھا کہ  پنجاب کلچرل ڈے کے موقع پر مریم نواز سے ملاقات میرے لیے ایک ایسا دلنشین تجربہ تھا، جس کا اثر اب تک میرے دل و دماغ پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  مجھے پہلی بار اندازہ ہوا کہ شخصیت کا جادو کیا ہوتا ہے۔ ان کی گفتگو میں خلوص، اپنائیت اور اعتماد نمایاں تھا، اور یہی عناصر مجھے بے حد متاثر کر گئے۔

رشیم نے مریم نواز  کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ  ایک عورت ہو کر جس انداز سے انہوں نے مردوں پر سبقت حاصل کی، وہ قابلِ رشک ہے۔ ان کے لیے دل سے صرف نیک تمنائیں اور دعائیں نکلتی ہیں۔ جیو مریم!‘

خیال رہے کہ  گزشتہ روز الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں پنجابی کلچر ڈے کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شوبز، ادب اور ثقافت سے وابستہ متعدد شخصیات نے شرکت کی اور پنجاب کی ثقافت کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس تقریب میں  وزیر اعلی پنجاب مریم نواز مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں تھیں۔

Watch Live Public News