ویب ڈیسک: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی رومان رئیس کی بہن کا انتقال ہو گیا، رومان رئیس نے بہن کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر جاری کی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رومان رئیس کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی مرضی سے میری بہن کا انتقال ہو گیا، آپ سے درخواست ہے کہ انکی مغفرت کے لیے دعا کریں۔
رومان رئیس کا کہنا تھا کہ ان کی ہمشیرہ کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی جائے گی، انہوں نے اپنی فیملی کے لئے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
