طبیعت ناساز، نواز شریف نے لندن میں اپنا  قیام بڑھا دیا

طبیعت ناساز، نواز شریف نے لندن میں اپنا  قیام بڑھا دیا

(ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعظم  نواز  شریف  نے لندن میں  اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے طبیعت ناساز ہونے پر لندن میں اپنا قیام بڑھا دیا ہے۔ نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ   نواز شریف کے مسلسل میڈیکل چیک اپ جاری ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کو لاہور واپس آئیں گے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر   نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے تھے۔

Watch Live Public News