ویب ڈیسک: وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فونزفارآل پالیسی آخری مراحل میں ہے، جس کے تحت عوام کو آسان اقساط کے ذریعے اسمارٹ فونز فراہم کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نے گرلز ان آئی سی ٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دوردرازعلاقوں میں انٹرنیٹ کی فراہمی پہنچانایو ایس ایف کی ذمہ داری ہے ، پچھلےکچھ سالوں میں یو ایس ایف نے3کروڑ لوگوں کو انٹرنیٹ فراہم کیا، اس سال وزیر اعظم نےیو ایس ایف کو23ارب کا بجٹ دیا۔
وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ آج ملک کی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے، نوجوان بچوں بچیوں کو 12لاکھ سےزائدلیپ ٹاپ دیئے گئے ہیں، اسمارٹ فونز فار آل پالیسی آخری مراحل میں ہے، پی ٹی اے اور ٹیلی کام آپریٹرز کے ساتھ مل کر پالیسی بنا رہے ہیں، کم آمدنی والے افراد کیلئے آسان اقساط پر موبائل فونز فراہم کئے جائیں گے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان سائبرسیکیورٹی میں ٹاپ ٹیئر میں آیا ہے، سائبر سیکیورٹی انڈسٹری کا ایک حصہ بنتا جا رہا ہے، آئی ٹی یو کے ساتھ مل کر 3 اسمارٹ ویلجزلانچ کی گئی ہیں۔
وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ ملک اس لئے ترقی نہیں کرتا کیونکہ آدھی آبادی کو بہتر ماحول میسر نہیں، کوشش ہے گھر گھر انٹرنیٹ اور کنویکٹوٹی کی سہولت فراہم کریں۔