ویب ڈیسک: جامشورو میں کوہستان تونگ کے علاقے دریجی بلوچستان روڈ پر گز جبل پہاڑی کی چڑھائی پر مزدا وین کی بریک فیل ہونے سے حادثہ رونماء ہوا ۔
اطلاعات کے مطابق مزدا وین بلوچستان کے علاقے دریجی سے بدین جا رہی تھی ، وین میں سوار کولہی برادری کی خواتین بچوں سمیت دیگر افراد سوار تھے ۔
مزدا وین میںسوار کولہی برادری کے افراد فصلوں کی کٹائی کے بعد بدین واپس جا رہے تھے ، جاں بحق اور زخمیوں کو تونگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہولناک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی جبکہ زخمیوں کی تعداد 20 بتائی جا رہی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے ۔