ویب ڈیسک: آپریشن سندور میں عبرتناک شکست چھپانے کی مذموم کوشش، بھارتی چیف آف سٹاف کے مضحکہ خیزبیانات منظرعام پر آگئے۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی غیرپراعتمادباڈی لینگویج اورلڑکھڑاتی آواز نےشکست خوردہ ذہنیت عیاں کردی۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نےآپریشن سندورمیں ہزیمت چھپانےکی کوشش کرتےہوئےکہا کہ آنے والےچیلنجز مختلف ہوں گے، ہمیں پچھلےسندورکو بھول کراب اگلے سندور کی تیاری کرنی چاہیے۔ بھارتی چیف آف سٹاف کا شکست کا ذمہ دار ٹیکنالوجی کو ٹھہرانااور نئی ٹیکنالوجی کو واحد حل قرار دیناہرگزحقیقت پسندانہ مؤقف نہیں۔ بھارتی چیف آف ڈیفینس سٹاف کا اپنی خفت مٹانے کیلئے ٹرائی سروسز ہم آہنگی بہتر بنانے کی بات کرنا، دراصل شکست کا برملا اعتراف ہے۔
ماہرین کےمطابق نئے سندورکی بات دراصل اس امر کی غمازی ہےکہ ماضی کی شکست اور ہزیمت کو پسِ پردہ ڈالنےکی کوشش کی جا رہی ہے۔ تکنیکی پہلوؤں اور ٹیکنالوجی کی آڑ میں غیر مؤثر کارکردگی کو چھپانے کی کوشش ایک غیرپیشہ ورانہ,شرمناک اوربزدلانہ طرزِعمل ہے۔ بھارتی بری، بحری اور فضائی افواج میں مؤثر ہم آہنگی کافقدان ہی آپریشن سندور میں بھارت کو تاریخی رسوائی کا سبب بنا۔ بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہے، اس لیے اس نوعیت کے بیانات خود کو موزوں(relevent) دکھانے کی ایک ناکام کوشش دکھائی دیتے ہیں۔
ان بیانات سے واضح ہےکہ بھارت نے آپریشن سندورکی شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا، مگر کسی بھی مہم جوئی کاجواب پاکستان کی جانب سے انتہائی سخت، موثراور فیصلہ کن ہوگا۔