(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ دو ہفتے کی جنگ بندی کے اختتام سے قبل ایران کا مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ اہم ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد امن مذاکرات کیلئے وفد کی تصدیق سے متعلق ایران کے باضابطہ جواب کا انتظار ہے، پاکستان بطور ثالث ایرانی حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔ جنگ بندی 22 اپریل کو پاکستانی وقت صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ختم ہوگی۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ دو ہفتے کی جنگ بندی کے اختتام سے قبل ایران کا مذاکرات میں شرکت کا فیصلہ اہم ہے۔ پاکستان نے ایرانی قیادت کو مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں شمولیت کے لئے قائل کرنے کی پرخلوص کوششیں کی ہیں۔
