پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

(ویب ڈیسک)پاکستان سپر لیگ  سیزن 11 میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے  گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ راولپنڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔ 

ملتان سلطانز کی جانب سے ڈیرل مچل 58 اور ڈائین فوریسٹر 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ  کپتان محمد رضوان نے 26 اور سیم بلنگز نے 29 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز نے 167 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ 

ملتان سلطانز کی جانب سے اسٹیو اسمتھ نے 56 رنز بنائے۔ ایشٹن ٹرنر 37 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔صاحبزادہ فرحان اور شان مسعود نے 20، 20 رنز بنا ئے۔

راولپنڈیز کی جانب سے آصف آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کی جبکہ  رضا اللہ اور سعد مسعود نے1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Watch Live Public News