شہباز گِل نے اٹینڈنٹ سے کہا کہ جب آپ مجھے کھانا دیں گے تو اُس کے فوراً بعد نیبولائز کرنا ہے۔Another alleged video of Shahbaz Gill from the PIMS hospital room. pic.twitter.com/UBbmrKZA7J
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) August 21, 2022
پی ٹی آئی کے زیر حراست رہنما شہباز گِل کی پمز اسپتال سے ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں شہباز گِل پمز اسپتال میں اپنے کمرے میں ہشاش بشاش نظر آ رہے ہیں۔ پمز اسپتال میں اٹینڈنٹ نے پوچھا کہ مٹن ٹھیک ہے، مٹن کھالیں گے؟ جواب میں شہباز گِل نے کہا کہ کچھ بھی لا کے دے دو، اس وقت جو دو گے میں کھا لوں گا۔اٹینڈنٹ نے شہباز گِل سے پوچھا کہ پانی چاہیے آپ کو؟ جس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانی یہاں پڑا ہوا ہے۔