پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کارکنوں پر درج مقدمات خارج کرنیکا فیصلہ

پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کارکنوں پر درج مقدمات خارج کرنیکا فیصلہ
لاہور: وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کارکنوں کے خلاف درج مقدمات خارج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ 25 مئی کو ہمارے کارکنوں پر جھوٹے مقدمات درج کیے گئے، متعلقہ محکموں اور حکام سے جھوٹے مقدمات پر رپورٹ طلب کر لی ہے، پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کارکنوں پر بنائے گئے تمام جھوٹے مقدمات خارج ہوں گے۔ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ محکمہ پراسیکیوشن اور پولیس کو مقدمات کی مکمل انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور جن افسران نے سیاسی لوگوں کے کہنے پر جھوٹے مقدمات درج کیے ان سے جواب طلبی کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹے مقدمات کرانے پر فاشسٹ حکومت کے نمائندوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو گی، فاشسٹ حکومت نے پہلے پنجاب اور اب اسلام آباد میں قانون کی دھجیاں اڑائی ہیں۔ وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے پنجاب اور اسلام آباد پولیس کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، اب گرفتاریوں کے خوف سے کاغذی شیروں کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی۔انہوں نے کہا کہ ہم آپ سے وہ سلوک نہیں کریں گے جو آپ ہمارے لوگوں سےکر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔