صرحااصغر،منشا پاشا کے ڈانس کی سوشل میڈیا پر دھوم

صرحااصغر،منشا پاشا کے ڈانس کی سوشل میڈیا پر دھوم
کیپشن: صرحااصغر،منشا پاشا کے ڈانس کی سوشل میڈیا پر دھوم

ویب ڈیسک: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ منشا پاشا اور صرحا اصغر کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر شائقین نے انہیں کھل کر داد دی۔

دونوں اداکاراؤں نے انسٹاگرام پر کچھ دن قبل مختصر ڈانس ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو شوخ لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈانس ویڈیو میں منشا پاشا نے سفید ٹی شرٹ اور گلابی پینٹ جبکہ صرحا اصغر نے سیاہ لباس پہن رکھا ہے اور دونوں کو میوزک پر ایک جیسے ڈانس اسٹیپ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دونوں نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کوئی خاص کیپشن نہیں لکھا، تاہم اس کے باوجود ان کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور اسے دوسرے شوبز سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔

دونوں کی ڈانس ویڈیو پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں، بعض مداحوں نے منشا پاشا کے مقابلے میں صرحا اصغر کی ڈانس اور توانائی کی تعریفیں کیں۔

دونوں اداکاراؤں نے ڈانس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک اور دلچسپ ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں دونوں پہلے میک اپ روم میں جانے کے لیے لڑتی اور بعد ازاں کام کے دوران دوستوں کی طرح ملتی دکھائی دیں۔

مداحوں نے اداکاراؤں کی میک اپ کے وقت لڑنے اور بعد ازاں کام کے دوران دوستوں کی طرح پوز دینے کی ویڈیو پر بھی کمنٹس کرتے ہوئے خوب تعریفیں کیں۔

Watch Live Public News