”بسمل“ راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی کا پہلا او ایس ٹی ریلیز

”بسمل“ راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی کا پہلا او ایس ٹی ریلیز

(ویب ڈیسک)   راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے   نجی ٹی وے کے  ” بسمل“ کے او ایس ٹی کے ساتھ ٹیلی ویژن ڈیبیوکردیا ہے۔

راحت فتح علی خان کے جوہر:

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کے سپرہٹ گانوں اور قوالیوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔ ان کے گانے ”ضروری تھا“ کو ایک ارب سے زائد ویورز مل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ راحت فتح علی خان بلاک بسٹر ڈراموں اور فلموں میں اپنی پلے بیک گلوکاری کے لئے بھی جانے جاتے ہیں ۔“ میرے پاس تم ہو“، ”خانی“، ”عہد وفا“ وفا جیسے ہٹ ڈراموں کے لیے ان کے گائے ہوئے گیت بھی سپرہٹ رہے تھے۔

شاہ زمان علی خان کی میڈیا انڈسٹری میں آمد: 

اب راحت فتح علی خان کے بیٹے شاہ زمان علی خان نے نجی ٹی وی کے  ڈرامہ سیریل ” بسمل“ کے اپنے پہلے اوریجنل ساؤنڈ ٹریک کے ذریعے ٹیلی ویژن انڈسٹری میں ڈیبیو کر کے باضابطہ طور پر میڈیا انڈسٹری میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

شاہ زمان خان نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئرکی اور“ بسمل“ کے اوایس ٹی کا یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا۔ اس پوسٹ میں شاہ زمان خان نے لکھا کہ ، "میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں کہ بسمل او ایس ٹی آخر کار منظرعام پرآ گیا ہے۔ عملے کی جانب سے اس گانے کی تیاری میں بہت زیادہ محنت اور لگن لگائی گئی ہے۔ میں آپ سب کو دعوت دیتا ہوں کہ ” بسمل او ایس ٹی“ لنک کو سنیں۔"

مداحوں کا پرجوش استقبال:

راحت فتح علی خان کے مداحوں نے بڑی گرم جوشی سے ان کی آمد کا خیرمقدم کیا ہے۔ وہ شاہ زمان خان کے ڈیبیو کے لیے بے حد پرجوش ہیں اور فخر سے اپنے والد کی وراثت کو لینے پرانہیں سراہ رہے ہیں ۔ مداحوں نے ان کی مضبوط اورسریلی آواز کو پسند کیا۔ اور انکی کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات بھیجی ہیں۔

Watch Live Public News