خیبر پختونخواہ میں پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری

خیبر پختونخواہ میں پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری
کیپشن: خیبر پختونخواہ میں پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری

ویب ڈیسک: خیبر پختونخواہ میں پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز جاری ہے۔

پاک فوج کے انجینئر کور کے دستے شانگلہ اور بونیر میں سیلابی ریلیف اور ریسکیو آپریشنز میں تعینات ہیں۔ ریسکیو آپریشنز کے بعد پیر بابا بائی پاس تمام قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔

پاک فوج کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے پیر بابا بازار میں رات بھر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رہا۔ پاک فوج کی بھاری مشینری نے سات مقامات پر لینڈ سلائیڈز سے متاثرہ الوچ-پُورن 20 کلومیٹر طویل سڑک بحال کردی۔

ریسکیو آپریشن کے بعد پُورن گاؤں کا زمینی رابطہ بحال ہو گیا، مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

Watch Live Public News