بھارتی نواز شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار کی سازشیں برقرار

بھارتی نواز شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار کی سازشیں برقرار
کیپشن: بھارتی نواز شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد مودی سرکار کی سازشیں برقرار

ویب ڈیسک: بنگلادیش میں شیخ حسینہ کی کٹھ پتلی حکومت کے خاتمے کے بعد بھی مودی سرکار پشت پناہی میں مصروف۔ عوامی لیگ کے رہنما بنگلا دیش میں پھر انتشار کی مذموم حکمت عملی میں مشغول ہیں۔

بھارتی جریدے دی پرنٹ کے مطابق بنگلادیش کی سیاست میں مداخلت اور خودمختاری کی پامالی میں بھارت کا مذموم کردار بدستور نمایاں۔ مودی سرکار جنوبی ایشیا میں عدم استحکام اور امن کو خراب کرنے میں پیش پیش۔

شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد 1300 سے زائد لیگی رہنما جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ کولکتہ کا نیو ٹاؤن عوامی لیگ کے رہنماؤں کیلئے پر تعیش رہائشی مرکز بن چکا ہے۔ بنگلا دیش کے سابق وزیر داخلہ بھی کولکتہ میں رہائش پذیر ہیں۔ اسد الزمان ہفتہ وار دہلی کا سفر کر کے بھارتی حکام سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔

جریدے کے مطابق سابق وزیر داخلہ اسدالزمان خان دیگر رہنماؤں کی طرح غیر قانونی طور پر بھارت منتقل ہوئے۔ سابق وزیر داخلہ اسدالزمان پر تحریک کے دوران ہلاکتوں کے مقدمات قائم ہیں۔

مودی سرکار نے عوامی لیگ کے رہنماؤں کو بھارت میں محفوظ چھت فراہم کر رکھی ہے۔ لیگی رہنما بھارت میں بیٹھ کر بنگلادیش کی عبوری حکومت کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ شیخ حسینہ کے مظالم پوری دنیا پر عیاں ہو چکے مگر مودی سرکار کی مکمل حمایت جاری ہے۔ مودی سرکار اپنے اندرونی خلفشار کے باوجود ہمسایہ ممالک میں بدانتظامی پھیلانے میں مسلسل مصروف ہیں۔

Watch Live Public News