پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخی دن

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخی دن
کیپشن: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخی دن

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئے ریکارڈز بننے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج کاروباری روز کے آغاز پر ہی مرکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 227 پوائنٹس کی حد کو چھو گیا۔ 100 انڈیکس 429 اور 636 پوائنٹس کے ساتھ ایک لاکھ 51 ہزار 227 پوئنٹس تک پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 1200 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے بعد ایک لاکھ 51 ہزار 49 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

خریداری میں نمایاں دلچسپی آٹوموبائل اسمبلرز، کمرشل بینکوں، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں دیکھی گئی، جبکہ این بی پی، ایم ای بی ایل، حبکو، اے آر ایل، پی آر ایل اور بی او پی کے شیئر مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔

Watch Live Public News