محمد عامرنےٹی20کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا

محمد عامرنےٹی20کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا
کیپشن: محمد عامرنےٹی20کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کرلیا

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ اس فارمیٹ میں 400 وکٹیں مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی اور دنیا کے نویں بولر بن گئے ہیں۔

33 سالہ محمد عامر نے یہ کارنامہ کیریبیئن پریمیئر لیگ (CPL) کے دوران انجام دیا۔ جہاں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی فابیئن ایلن کو آؤٹ کر کے اپنی 400ویں وکٹ حاصل کی۔ اس طرح انہوں نے اپنے کیریئر میں ایک اور یادگار ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

اعدادوشمار کے مطابق محمد عامر اب تک 343 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں جن میں انہوں نے 22.54 کی اوسط سے یہ وکٹیں حاصل کیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اس وقت افغانستان کے مایہ ناز اسپنر راشد خان کے پاس ہے جو 658 وکٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر ڈی جے براوو 631 وکٹوں کے ساتھ دوسرے، جبکہ اسپن کے جادوگر سنیل نارائن 590 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

اس فہرست میں جنوبی افریقہ کے لیگ اسپنر عمران طاہر 549، بنگلہ دیش کے اسٹار آل راؤنڈر شکیب الحسن 499، ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج آل راؤنڈر آندرے رسل 485، انگلینڈ کے فاسٹ بولر کرس جورڈن 438 اور پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض 413 وکٹوں کے ساتھ شامل ہیں۔

Watch Live Public News