کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے، متعدد افراد زخمی 

کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکے، متعدد افراد زخمی 

(ویب ڈیسک ) کراچی میں پٹاخوں کے گودام میں دھماکوں سے  متعدد افراد زخمی  ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  دھماکے کی شدت سے اطراف میں کھڑی گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے اور گودام میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے۔

دھماکوں کے بعد ایم اے جناح روڈ کو بند کردیاگیا۔اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام، گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق  صدر سی بریز پلازہ کے قریب پٹاخوں کے کارخانے میں دھماکہ اور آتشزدگی کے   واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 20 ہوگئی،زخمی ہونے والے افراد کو سول اور جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔13 زخمیوں کو جناح ہسپتال جبکہ 7 کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا نوٹس:

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں  کے گودام میں آگ لگنے کا نوٹس  لے لیا۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ  آگ پر جلد سے جلد قابو پانے کی کوشش کی جائے،کوشش کی جائے کہ کسی طرح کا کوئی جانی نقصان نہ ہو۔

انہوں نے کمشنر کراچی کو ہدایت کی کہ  زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر اور آبادی کے درمیان ایسے کسی بھی مواد کی  تیاری کی اجازت نہیں جو نقصان کا باعث بن، آگ پر قابو پاکر مجھے اس کی تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔

Watch Live Public News