روس نے یوکرین پر بڑا فضائی حملہ کردیا

 روس نے یوکرین پر بڑا فضائی حملہ کردیا

ویب ڈیسک: روس نے یوکرین پر حالیہ جنگ میں سب سے بڑا فضائی حملہ کیا ہے، جس سے یوکرین میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق روس نے گزشتہ شب یوکرین پر مہینوں بعد سب سے بڑا فضائی حملہ کیا، جس میں 574 ڈرون اور 40 میزائل فائر کیے گئے، جس سے ایک شخص ہلاک اور 15 کے قریب افراز زخمی ہوئے۔

دوسری جانب یوکرین کی فضائیہ نے دعویٰ کیا کہ روس کی جانب سے 614 ڈرونز اور میزائل فائر کیے گئے، ان میں سے 577 کو فضا ہی میں تباہ کر دیا گیا، تاہم کئی حملے کامیاب بھی ہوئے جن سے ہلاکتیں اور شدید نقصان پیش آیا۔

مغربی شہر لیوو میں ڈرون اور میزائل حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے، جبکہ ٹرانس کارپیتھیا ریجن میں امریکی کمپنی پر حملے سے 15 افراد زخمی ہوئے۔ یہ کمپنی گھریلو آلات تیار کرتی ہے اور حکام کے مطابق ایک کروز میزائل نے اس فیکٹری کو نشانہ بنایا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

یوکرینی وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے کہا کہ ان حملوں نے ثابت کر دیا ہے کہ جنگ ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی کوششیں کس قدر اہم ہیں،  روس نے ہائپر سونک، بیلسٹک اور کروز میزائلوں سمیت جدید ہتھیار استعمال کیے۔

Watch Live Public News