ٹرائی سیریز، ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کے اعلان پربابر اعظم کے والد کا ردعمل

ٹرائی سیریز، ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کے اعلان پربابر اعظم کے والد کا ردعمل

(ویب ڈیسک ) ٹرائی سیریزاور ایشیا کپ کیلئے قومی سکواڈ کے اعلان پربابر اعظم کے والد کا ردعمل سامنے آگیا۔

بابر اعطم کے والد اعظم صدیقی نے بیان میں کہا کہ ان شاء اللہ محنت عبادت کی طرح جاری ہے، ٹرائی سیریز اور ایشیا کپ کیلئے  منتخب کھلاڑیوں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، اللہ تعالیٰ دونوں ٹورنامنٹس میں پاکستان کو کامیابی دے، آمین ، پاکستان زندہ باد۔

خیال رہے کہ چند روز قبل ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔اسکوا ڈ سے   بابر اعظم  اور محمد رضوان کی چھٹی ہوگئی۔

قومی سکواڈ میں سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔سترہ رکنی اسکواڈ میں فخر زمان، شاہین شاہ، حارث رؤف، صائم ایوب، خُوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث شامل ہیں۔اس کے علاوہ  ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر سے شارجہ میں ہوگی جبکہ   ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظبی اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News