بشریٰ بی بی کو جیل میں دو تین مرتبہ کرنٹ لگا: مریم ریاض وٹو

بشریٰ بی بی کو جیل میں دو تین مرتبہ کرنٹ لگا: مریم ریاض وٹو

ویب ڈیسک:علیمہ خان کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو کرنٹ لگنے کی خبروں کی تردید، علیمہ خان نے کہا بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کرنٹ لگنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، علیمہ خان کے اس بیان پر بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

مریم ریاض وٹو نے بانی پی ٹی کو کرنٹ نا لگنے والی علیمہ خان کی گفتگو کو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے ری ٹویٹ کرتے ہوئے ردعمل دیا گیا،   مریم ریاض وٹو  نے دعویٰ کیا کہ ’ بشریٰ بی بی کو جیل میں دو تین مرتبہ کرنٹ لگا. 

جیل کے کمرے کی چھت ٹپکتی ہے، بجلی کے سرکٹس میں پانی بھر جاتا ہے، کرنٹ لگنے کے واقعات بشریٰ بی بی کے لیے خطرناک بھی ہو سکتے ہیں۔

مریم ریاض وٹو نے کہا کہ بشریٰ عمران سے متعلق سوالات براہ راست مجھ سے کریں، فیملی ملاقات کے بعد حالات سے مجھے فوراً آگاہ کرتی ہے، مریم ریاض وٹو نے ایکس پر اپنے ردعمل کو علیمہ خان سے ٹیگ بھی کیا۔

Watch Live Public News