جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ازبکستان کا سرکاری دورہ، ازبک صدر سے ملاقات

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ازبکستان کا سرکاری دورہ، ازبک صدر سے ملاقات

ویب ڈیسک:  چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ازبکستان کا سرکاری دورہ،   جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ازبک صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات کی۔   

آئی ایس پی آر  کے مطابق  چیئرمین جوائنٹ چیفس نے ازبک وزیر دفاع اور سیکریٹری نیشنل سکیورٹی کونسل سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں میں عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ملکوں نے دفاع اور سیکیورٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سڑک او ر ریل رابطوں سمیت دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ  پاکستان اور ازبکستان کے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے،  ازبک قیادت نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا،  ازبک قیادت نے دہشتگردی کے خلاف قربانیوں پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

Watch Live Public News