سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ 

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ 

(ویب ڈیسک ) عالمی بازار سمیت ملک بھر  میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں  2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے  ہوگئی  جبکہ   10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 241 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 20 ڈالر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 3345  ڈالر ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News