(ویب ڈیسک ) ایپل نے آئی فون اور دیگر ڈیوائسز کے صارفین کے لیے نیا سیکیورٹی اپڈیٹ جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد ممکنہ سائبر حملوں سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔
ٹیک ماہرین نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی ڈیوائسز کو اپڈیٹ کریں تاکہ ہیکرز کے ممکنہ حملوں سے بچا جا سکے۔
ایپل کے مطابق کمپنی کو علم تھا کہ یہ سیکیورٹی خامی مخصوص افراد کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے، تاہم حملے کا شکار ہونے والوں کی تفصیلات نہیں دی گئیں۔ ایسے حملے عام طور پر صحافیوں، سماجی کارکنوں اور حساس نوعیت کے شعبوں سے وابستہ افراد کے خلاف کیے جاتے ہیں۔
یہ اپڈیٹ ’امیج آئی او‘ فریم ورک سے متعلق ہے، جو تصاویر کو پروسیس کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ہیکرز اسی نظام کے ذریعے وائرس زدہ تصاویر کے ذریعے ڈیوائس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
ایپل نے اس خطرے کے پیش نظر iOS 18.6.2 ورژن جاری کیا ہے، جسے تمام صارفین کو فوری انسٹال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔