ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری اسپنر ثقلین مشتاق نے مفتی شمائل ندوی اور جاوید اختر کے درمیان ہونے والے مباحثے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے ثقلین مشتاق نے مفتی شمائل ندوی کی تعریف کی۔ انہوں نے لکھا کہ " مفتی شمائل ندوی واقعی عظیم انسان ہیں، آپ کا علم، منطق اور دانائی قابلِ تحسین ہے۔ اللّٰہ آپ کو سلامت رکھے۔"
Just watched the debate between @MuftiShamailNadvi & @JavedAkhtarSahab. Mufti Sahab, you're a true inspiration! Your knowledge, logic & wisdom are a blessing. God bless & protect you ????. Your explanation of God's existence was mind-blending! ???? A great initiative, conducted…
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) December 21, 2025
ثقلین مشتاق نے مفتی شمائل ندوی کی وضاحت کو "نعمت" قرار دیتے ہوئے کہا کہ "خدا کے وجود پر آپ کی وضاحت ذہن کو جھنجھوڑ دینے والی تھی اور یہ شائستگی کے ساتھ بہترین طریقے سے پیش کی گئی۔"
انہوں نے مزید کہا کہ "اگر ہم سب زندگی کے اہم موضوعات پر پُرسکون ماحول میں گفتگو کریں تو دنیا واقعی ایک بہتر جگہ بن سکتی ہے۔"
یاد رہے کہ گزشتہ روز مفتی شمائل ندوی اور جاوید اختر کے درمیان "کیا خدا کا وجود ہے؟" کے موضوع پر ایک دلچسپ مباحثہ ہوا، جس میں مفتی شمائل ندوی نے جاوید اختر کو دلائل سے لاجواب کر دیا۔