(ویب ڈیسک ) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز سمیر منہاس نے سابق پاکستانی اوپنر سمیع اسلم کا 13 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
دبئی میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ایسشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی۔جس کی وجہ سے پاکستان نے بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے ہرایا۔
انہوں نے 113 گیندوں پر 17 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے دھواں دھار 172 رنز بنائے۔اس ٹورنامنٹ میں سمیر منہاس سے کُل 471 رنز بناکر ٹاپ اسکورر بھی رہے۔انہیں ایشیا کپ کے بہترین کھلاڑی کا اعزازبھی ملا۔
قبل ازیں سابق پاکستانی اوپنر سمیع اسلم نے 2012 کے انڈر 19 ایشیا کپ میں 461 رنز بنائے تھے۔
علاوہ ازیں بھارت کے خلاف سمیر منہاس کے 172 رنز کسی بھی پاکستانی بیٹر کی جانب سے یوتھ ون ڈے میں کھیلی گئی سب سے بڑی انفرادی اننگ ہے اور بھارت کے خلاف بھی اب تک کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔