ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ایشیا کپ انڈر 19 کے فائنل میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم انڈر 19 کے کھلاڑیوں کی تعریف کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بابراعظم نے کہا کہ زبردست مہم کے بعد نوجوان کھلاڑیوں نے فائنل میں حاوی رہتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔
اس موقع پر بابر اعظم نے انڈر 19 ٹیم کے منیجر و مینٹور سرفراز احمد کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی اس کامیابی کا کریڈٹ سیفی بھائی کو جاتا ہے، جن کے تجربے اور رہنمائی نے ٹیم کو سنبھالا اور کامیابی کی راہ ہموار کی۔
بابر اعظم نے کہا کہ اب یہ ٹیم کے لیے اہم ہے کہ وہ اسی جوش اور لگن کو برقرار رکھے اور مستقبل میں بھی جذبے کے ساتھ کھیلتی رہے۔
Well done, boys! Lifting the trophy after a stellar campaign and dominating the final. Big credit to Saifi Bhai, whose experience shaped this triumph. Keep the hunger going ✌ pic.twitter.com/O2KQ5Wdwtd
— Babar Azam (@babarazam258) December 21, 2025
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کو 191 رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کا ٹائٹل دوسری مرتبہ جیتنے میں کامیاب ہوا ہے، اس سے قبل پاکستان اور بھارت 2012 کے ایونٹ میں مشترکہ طور پر فاتح رہے تھے۔