مریم نواز نے اپنی سیکریٹری کی شادی میں کتنی مالیت کے کپڑے اور جوتے پہنے؟

مریم نواز نے اپنی سیکریٹری کی شادی میں کتنی مالیت کے کپڑے اور جوتے پہنے؟
مسلم لیگ ن کی نائب صدر ن لیگ کے جوتے اور سوشل میڈیا پر اکثرہی زیر بحث رہتے ہیں۔ مریم نواز انتہائی مہنگے غیرملکی برانڈز جوتے پہننے کا شوق رکھتی ہیں، جب کہ لباس کے انتخاب میں وہ پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کے تیارکردہ ملبوسات کو ترجیح دیتی ہیں، تاہم ان کی فہرست میں بہت سے بھارتی ڈیزائنربھی ہیں۔ بیٹے جنیدصفدر کی شادی کی تقریبات میں منفرداسٹائلنگ سے مسلسل توجہ حاصل کرنے والی مریم نواز ایک بارپھر پنجاب اسمبلی میں لیگی ایم پی اے ثانیہ عاشق کی شادی میں اپنائے گئے انداز کے باعث سوشل میڈیا پرزیربحث ہیں۔
مریم نواز کی کئی تصاویرسوشل میڈیا پروائرل ہیں جن میں سُرخ لانگ فراک کے ساتھ ہم رنگ کڑھائی والے دوپٹے اور ہمیشہ کی طرح بیش قیمت برانڈڈ جوتوں میں نظرآرہی ہیں۔ اپنی اس اسپیشل لُک کو مریم نے بالوں کے مخصوص انداز، میچنگ کلچ اور روایتی زیورات کے ساتھ مکمل کیا۔
مریم کا یہ لباس پاکستان کی معروف فیشن برانڈ ‘آغانور’ کا تیارکردہ ہے جو ان کی ویب سائٹ پر22 ہزارروپے میں دستیاب ہےجبکہ ان کے منولو بلیہنک جوتوں کی قیمت پاکستانی روپوں میں تقریبا ایک لاکھ 71 ہزار 500 روپے ہے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے بھی تقریب سے دلکش تصاویر شیئرکیں جبکہ دلہن ثانیہ اشفاق نے مریم نواز کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے شادی میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔