ماں سے بد سلوکی پر تین بھائیوں نے بیویوں کو طلاق دیدی

ماں سے بد سلوکی پر تین بھائیوں نے بیویوں کو طلاق دیدی
ویب ڈیسک: شمالی افریقی ملک الجزائر میں بوڑھی بیمار ماں کو بری حالت میں دیکھ کر تین بھائیوں نے اسی وقت اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شوہر اپنی بیویوں کو ماں کی دیکھ بھال کرنے کا کر ملازمت پر گئے تھے لیکن شام کو جب تینوں بھائی گھر آئے تو ماں کو پڑوسیوں کے رحم و کرم پر دیکھا گیا۔ پڑوسی ضعیف ماں کو نہلا رہے تھے جسے دیکھ کر بیٹے غصے میں آگئے اور گھر پہنچنے پر معلوم ہوا کہ تینوں خواتین اپنے کمروں میں آرام کررہی ہیں جس پر بیٹوں نے ماں کا دھیان نہ رکھنے پر استفسار کیا بات بگڑ گئی اور پھر بیٹوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکوں کی ماں کا خیال ان کی شادی شدہ بہن رکھتی تھی اور بہت دیر تک اپنی ماں کے ساتھ گھر پر رکتی تھی تاہم پچھلے کچھ دنوں سے بیٹی نہیں آرہی تھی کیونکہ اس کے شوہر کو کینسر کا مرض بتایا گیا تھا . بیٹوں نے اپنی بیویوں کو ماں کا خیال رکھنے کا کہا جس پر تینوں خواتین نے اپنی اپنی ساس کو پڑوسیوں کے حوالے کردیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔