نمونیہ سےاموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،مزید 13بچے دم توڑگئے

نمونیہ سےاموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،مزید 13بچے دم توڑگئے
کیپشن: نمونیہ سےاموات کا سلسلہ نہ تھم سکا،مزید 13بچے دم توڑگئے

ویب ڈیسک: پنجاب میں نمونیا سے بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ تھم سکا، نمونیا میں مبتلا مزید 13 بچے دم توڑ گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیا کے مزید 304 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر میں رواں سال اب تک 29 ہزار 603 بچے نمونیا سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 405 بچے زندگی کی بازی ہارچکے ہیں۔

Watch Live Public News