سندھ ہائیکورٹ کاٹوئٹر سمیت دیگر ایپس بحال کرنےکاحکم

سندھ ہائیکورٹ کاٹوئٹر سمیت دیگر ایپس بحال کرنےکاحکم
کیپشن: سندھ ہائیکورٹ کاٹوئٹر سمیت دیگر ایپس بحال کرنےکاحکم

ویب ڈیسک: ملک میں انٹر نیٹ سروس بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ آپ انٹر نیٹ بند کردیتے ہیں،آپ نے لوگوں کو الیکشن لڑنے نہیں دیا،آپ لوگوں نے کسی کو بھی الیکشن کمپین چلانے نہیں دی۔ عدالت نے ٹوئٹر سمیت دیگر ایپس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلا ت کے مطابق ملک میں انٹر نیٹ سروس بندش کے خلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ٹوئٹر سمیت دیگر ایپس بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے انتخابات والے دن انٹرنیٹ سروس بندش سے متعلق وضاحت طلب کرلی۔

چیف جسٹس  نے ریمارکس دیئے کہ آپ انٹر نیٹ بند کردیتے ہیں،آپ نے لوگوں کو الیکشن لڑنے نہیں دیا،آپ لوگوں نے کسی کو بھی الیکشن کمپین چلانے نہیں دی۔ 

وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ منسٹری آف انٹیریئر سے ہدایات آتی ہیں جس پر عمل درآمد کرنا ہوتا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جمہوری عمل کو چلانے کے لئے کس چیز کی سیکورٹی خدشات ہیں؟۔

وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ ہمیں جو ہدایات ملی تھیں اس پر عمل درآمد کیا گیا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے منسٹری آف انٹیریئر سے ملنے والی ہدایات کا لیٹر فائل کیا ہے؟۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ لیگل معاملات تھے جس کی وجہ سے اقدام اٹھانا پڑا۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے بہت اچھا الیکشن کروایا، پوری دنیا میں واہ واہ ہورہی ہے،معاملات اس سے پہلے ہاتھ سے نکل جائیں کوشش کریں معاملات ٹھیک کرنے کی،آپ لوگ اپنا کام بہتر طریقے سے کریں ہم اپنا کام کریں گے۔

چیف جسٹس عقیل احمد عباسی نے ریمارکس دیئے کہ انتخابات والے روز انٹر نیٹ سروس کس کی ہدایت پر بند کی گئی؟

وکیل پی ٹی اے نے کہا کہ انٹیریئر منسٹری نے انفارمیشن منسٹری کو ہدایت دی پھر ہمیں ہدایت ملنے پر انٹر نیٹ سروس انتخابات والے دن بند کی گئی تھی، تحریری جواب میں کیا لکھا ہے اس میں 9 مئی کا ذکر بھی کیا گیا ہے،9 مئی کو بند ہونے والی انٹر نیٹ سروس 16 مئی تک بحال ہوگئی تھی۔

بعدازاں عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔

Watch Live Public News